کربلائے معلی میں یوم عاشور پر لاکھوں عزاداروں کی شرکت

جمعرات 13 اکتوبر 2016 11:12

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) کربلائے معلی میں یوم عاشور کے موقع پرلاکھوں عزاداروں نے شرکت کی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سید الشہدا حضرت امام حسین ؓ کے روضہ اقدس اور اس کی اطراف کی شاہراہیں عزاداروں سے بھری ہوئی تھیں اور لوگ ماتمی دستوں کی شکل میں بارگاہ حسینی کی جانب رواں دواں ہوئے۔

(جاری ہے)

بارگاہ حسینی کی انتطامیہ کے اعلی عہدیدار نے بتایا کہ دنیا کے 25 ملکوں سے کئی لاکھ زائرین٬ یوم عاشورہ کی عزاداری میں شرکت کے لیے کربلائے معلی آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :