میانمار٬ جھڑپ میں4 فوجیوں سمیت 12 افراد ہلاک

جمعرات 13 اکتوبر 2016 11:11

ینگون۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) میانمار میں فوج اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں4 فوجیوں سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جھڑپ کا واقعہ راکھائن ریاست میں اس وقت پیش آیا جب مسلح افراد نے فوجیوں پر حملہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں 4 فوجی اور ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا۔بعد ازاں فوجیوں کو مزید 7 افراد کی لاشیں ملی ۔فوری طور پر حملے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں ہیں۔ دریں اثناء اقوام متحدہ کے میانمار کے لئے سفیر نے راکھائن ریاست میں پرتشدد واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :