مودی پروڈکشن کی ایک اور فلم فلاپ٬ پامپور میں بھارتی فوج نے 50 گھنٹے بعد عمارت حملہ آوروں سے خالی کرا لی٬2عسکریت پسندوں کو مارنے کا دعویٰ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 11:10

پامپور/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) مودی پروڈکشن کی ایک اور فلم فلاپ مقبوضہ کشمیر کے شہر پامپور میں بھارتی فوج نے 50 گھنٹے بعد سرکاری عمارت جنگجووں سے خالی کرا لی اور 2 عسکریت پسندوں کو مارنے کا دعوی بھی کردیا۔ پاکستان کیخلاف سرجیکل اسٹرائیک کی دعویدار بھارتی فوج کو 2 جنگجووں نے تین دن سے زائد تگنی کا ناچ نچائے رکھا۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر کے شہر پامپور کی سرکاری عمارت پر قبضہ کرنے والے مسلح افراد نے 50 گھنٹے تک بھارتی فورسز کو عمارت میں داخل نہ ہونے دیا۔ جنگجو پیر کی صبح عمارت میں داخل ہوئے اور فائر نگ کے تبادلے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوا تھا۔ اپنے زیر قبضہ علاقے میں چھوٹی سے عمارت کلئیر کرانے میں 3 دن لگانے والی بھارتی فوج دنیا کی بہترین پاک فوج کیخلاف بڑھکیں لگا کر پوری دنیا میں خود ہی شرمسار ہو رہی ہے۔