او جی ڈی سی ایل میں1ارب 6کروڑ کی کرپشن کا انکشاف

اوجی ڈی سی ایل نے خراب ڈرل مشین کی مرمت کی بجائے چین کی کمپنی سے بھاری رقم پر مشینری کرائے پرلی

منگل 11 اکتوبر 2016 23:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) مالی سال 2015-16 کی آڈٹ رپورٹ نے او جی ڈی سی ایل میں کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ افسر شاہی نے قومی خزانے کو ایک ارب چھ کروڑ روپے سے زائد کا چونا لگایا۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے مالی سال دو ہزار پندرہ سولہ کی آڈٹ رپورٹ جاری کردی۔ آڈٹ رپورٹ میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کو انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ او جی ڈی سی ایل میں کرپشن کے باعث قومی خزانے کو ایک ارب چھ کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ جس پر آڈیٹر جنرل نے مالی بے ضابطگیوں کے ذمہ داران کا تعین کرنے کی سفارش کردی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اوجی ڈی سی ایل نے خراب ڈرل مشین کی مرمت کرانے کی بجائے چین کی کمپنی سے بھاری رقم پر مشینری کرائے پرلی۔ او جی ڈی سی ایل حکام کی اس ملی بھگت سے قومی خزانے پر یومیہ آٹھ ہزار آٹھ سو چونتیس ڈالر کا بوجھ پڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :