عاشورہ محرم پر پورے ملک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی گئی ٬ کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوئی٬ ترجمان وزارت پانی وبجلی

منگل 11 اکتوبر 2016 23:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) وزارت پانی وبجلی نے کہا ہے کہ عاشورہ محرم پر پورے ملک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی گئی اور کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان وزارت پانی وبجلی کے مطابق 9ویں محرم پر جلوسوں اور مجالس کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیئے لوڈشیڈنگ کی حکمت عملی پر عمل کیا گیا اور اس دوران کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہوئی ۔ ترجمان کے مطابق بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کے سی ای او اور عملے کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ کریں جبکہ وزارت بھی اس کی کڑی نگرانی کر رہی ہے آج 10ویں محرم پر بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔