صوبائی دارلحکومت لاہور میں یوم عاشورکا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی دروازے سے برآمد ہو گیا

منگل 11 اکتوبر 2016 23:25

لاہور۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) صوبائی دارلحکومت لاہور میں یوم عاشورکا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی دروازے سے برآمد ہو گیا جو آج 10محرم الحرام کو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ہو گاجہاں شام غریباں برپا ہو گی ٬جلوس برآمد ہونے سے قبل نثار حویلی میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس سے مختلف علمائے کرام اور ذاکرین نے خطاب کیا اور مصائب اہل بیت بیان کئے نیز شہدا ئے کربلا کی لازوال قربانیوں کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا٬مرکزی جلوس میں خواتین٬بچے٬جوان ٬بوڑھے کثیر تعداد میں شامل ہیں٬جلوس میں شامل عزا دار نوحہ کنی ٬ماتم اور زنجیر زنی کرتے ہوئے اپنی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

شہر سے دیگر علم اور شبیہہ ذوالجناح کے جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہوںگے ٬حکومت کی طرف سے مرکزی جلوس کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ٬ جلوس کے روٹ پر آس پاس کی عمارتوں پر پولیس کے جوان تعینات کئے گئے ہیں ٬جلوس کے روٹس اور حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں٬سی سی ٹی وی کیمروں کے مقامات پر بجلی کی معطلی کی صورت میں وہاں جنریٹرز اور دیگر متبادل انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ سکیورٹی کاعمل کسی بھی طرح متاثر نہ ہو سکے٬ عزاداروں کو سخت جامہ تلاشی کے بعد جلوس میں شرکت کی اجازت دی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

مرکزی جلوس چوک رنگ محل ٬ْ مسجد وزیر خان ٬ْ چوہنڈ مفتی باقر لوہا بازار ٬ْ اندرون ٹیکسالی گیٹ اور اندرون بھاٹی سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :