لاہور٬ چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیت کی نقدی زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم

منگل 11 اکتوبر 2016 22:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں مالیت کی نقدی زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیا-ذرائع کے مطابق ستو کتلہ کے علا قہ میں تو حید سجا د اپنی فیملی کے ہمر اہ صبح سیر کررہے تھے اس دوران 4ڈاکو ئو ں نے فیملی کو یر غما ل بنا کر 1لا کھ 40ہز ار کی نقد ی ٬مو با ئل فو نز اور پر س چھین کر فر ا ر ہو گئے پو لیس مقد مہ درج کر نے میں لیت ولعل سے کا م لے رہی کہتی ہے کہ آ پ چو ری کا مقد مہ درج کر وا لیں۔

شا دما ن کے علا قہ میں تین ڈاکوئوں نے عثما ن کے گھرسے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر4لاکھ 90ہزاراور مو با ئل فو ن لیکر فر ار ہو گئے۔ فیکٹری ایریامیںڈاکوئوں نے افتخا ر کے گھر سے 4ڈاکو فیملی کو یر غما ل بنا کر 5لا کھ روپے کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔

(جاری ہے)

لوئرمال میں شہر یا ر کے گھر سے 3 لاکھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ٬شادباغ میںوقا ص سے 1لا کھ 45ہزارکی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لیں گئیں٬ڈیفنس اے میں شہریار کے گھر سے 18لاکھ نقدی اور 45تولے زیورات چوری کر کے لے گئے جبکہ کاہنہ میں وقاص٬فیصل ٹائون میں لیاقت ٬باغبانپورہ میں ندیم٬چوہنگ میں عامر٬سندر میں امجد٬سبزہ زار میں اویس ٬مسلم ٹائون میں خالق٬مغل پو رہ میں مدثر٬لوئرمال میں طاہر٬اسلام پو رہ میں آفتاب کی مو ٹرسائیکلیں اور غالب مارکیٹ میں عمران٬مصطفی ٹائون میں عابد٬ساندہ میں شہزاداور سمن آباد میں عمر کی گاڑیاں چوری کر لیں گئیں-

متعلقہ عنوان :