امام حسین باطل کے سامنے سرنگوں نہ ہو کر ہمیشہ کیلئے امر ہوئے٬خورشیدشاہ

منگل 11 اکتوبر 2016 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ یزید ظلم ٬ جھوٹ فریب کا راستہ چن کر ہمیشہ کے لئے مردہ باد ہو گئے جبکہ حضرت امام حسین علیہ اسلام نے باطل کے سامنے سرنگوں نہ ہو کر حق ٬ سچ ٬ نماز اور دین اسلام کو زندہ کر کے ہمیشہ کے لئے امر ہوئے جس کو تاحیات یاد رکھا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ حق کو چھوڑ کر باطل کے ساتھ جانے والے ہمیشہ کے لئے نیست و نابود ہو جاتے ہیں یزید کل بھی مردہ باد تھا اور آج بھی مردہ باد ہے۔ (جاوید)