پانی٬ دودھ کی سبیلیوں پر بھی وفاقی پولیس کے اہلکار تعینات

منگل 11 اکتوبر 2016 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) اسلام آباد میں نویں محرم کے جلوس میں لگائی گئی پانی٬ دودھ کی سبیلیوں پر بھی وفاقی پولیس کے اہلکار تعینات تھے جو کہ دودھ اور منزل واٹرز کی بوتلوں پر معیار اور پرانی بوتلوں کا جائزہ لے کر سبیل میں ڈالنے کی اجازت دیتے تھے جلوس میں تقسیم ہونے والے جوس کے ڈبوں پر بھی کڑی نگاہ رکھی گئی تھی اور اسے باقاعدہ پولیس و رینجرز کی اجازت سے تقسیم کیا گیا تھا خدشہ ظاہر کیا گیا کہ کہیں شرپسند عناصر دودھ ٬ پانی ٬ جوس کے ذریعے زہریلا مادہ نہ ملا دیں ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :