اسلام آباد محرم جلوس کے موقع پر پمز ٬ پولی کلینک ٬ سی ڈی اے ہسپتالوں میں ایمرجنسی رہی

منگل 11 اکتوبر 2016 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) اسلام آباد محرم جلوس کے موقع پر پمز ٬ پولی کلینک ٬ سی ڈی اے ہسپتالوں میں مسلسل ایمرجنسی نافذ رہی ۔

(جاری ہے)

تمام سٹاف ٬ پیرامیڈیکل سٹاف سمیت ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ کر کے انہیں ڈیوٹیوں پر حاضر کیا گیا تھا تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت سہولیات میسر آ سکیں ۔ دوسری جانب جلوس کی گذر گاہوں کی لمحہ بہ لمحہ خبریں آئی جی اسلام آباد طارق مسعود یاسین کو بھی دی جاتی رہی ہیں اور وہ باقاعدگی سے خفیہ کیمروں کے ذریعے جلوس کی نگرانی بھی کر رہے تھے ۔ (جاوید)