نصیرآباد٬پولیس نے موٹرسائیکل ڈکیتی کی کوشش ناکام بناکر قتل اور دیگر وارداتوں میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا

منگل 11 اکتوبر 2016 22:22

ڈیرہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) میرحسن پولیس کی کامیاب کارروائی موٹرسائیکل ڈکیتی کی کوشش ناکام بناکر تہرے قتل سمیت دیگر وارداتوں میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

نصیرآباد کی تحصیل چھتر میرحسن پولیس تھانہ کے ایس ایچ او غلام حیدر منجھو نے صحافیوں کو بتایا کہ میرحسن کے علاقے میں ایک شخص سے موٹرسائیکل چھیننے کی کو شش کی جارہی تھی کہ اطلاع ملنے پر پولیس پارٹی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ڈکیتی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک اشتہاری ملزم صدام شر کو تعاقب کرکے گرفتار کرلیا جو کہ جعفرآباد پولیس کو تہرے قتل سمیت دیگر وارداتوں میں مطلوب تھا گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :