بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کا تیسرا سالانہ کانووکیشن 25اکتوبر انعقادہوگا

منگل 11 اکتوبر 2016 22:16

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کا تیسرا سالانہ کانووکیشن 25اکتوبر کو منعقد ہورہاہے ۔ کانووکیشن کے مہمان خاص گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ہونگے ۔

(جاری ہے)

بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمد امین کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدا رکا تیسرا سالانہ کانووکیشن کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ جس کے لئے بطور مہمان خاص گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کو دعوت دی گی ہے ۔ جب کہ صوبے کے دیگر اہم شخصیات بھی کانووکیشن میں اعزازی مہمان ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :