ڈیزل اور پیٹرول کی غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ گاڑیوں کو بند کیا جائے گا٬پرونشنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان

منگل 11 اکتوبر 2016 22:16

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) پرونشنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان(پی ٹی ای) کی جانب سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز کے مطابق ضلعی انتظامیہ٬ پولیس٬ایف سی اورکسٹم پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز ٹرانسپورٹ میں ڈیزل اور پیٹرول کی غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ گاڑیوں کو بند کیا جائے گا۔ عدالت عالیہ بلوچستان کے حکم اور چیف سیکرٹری بلوچستا ن کی ہدایت پر صوبے میں پبلک اورگڈز ٹرانسپورٹ میں ڈیزل اور پیٹرول کی غیر قانونی نقل وحمل کی روک تھام کے سلسلے میں سخت اقدامات کئے جائیں۔

تمام قومی شاہراہوں پرچیک پوسٹوں کے باوجود پبلک اورگڈز ٹرانسپورٹ میں ڈیزل اور پٹرول اسمگل ہورہا ہے جس کی وجہ سے اکثر خوفناک حادثات رونما ہوئے ہیں جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

لہذ ا بڑی تعداد میں ڈیزل و پیٹرول اسمگل ہونے سے مسافروں کی زندگیوں کے خطرات لاحق ہیں۔جبکہ ملکی خزانہ کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان بھی ہورہا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے بارہائے ضلعی انتظامیہ ٬پولیس ٬کسٹم اور ایف سی کواس حوالے سے کارروائی کرنے کاکہاگیا ہے۔لیکن تاحال یہ غیر قانونی کاروبار جاری وساری ہے۔ اس سلسلے میں چیف سیکرٹری بلوچستان عدالت عالیہ کے فیصلے کی روشنی میں تمام متعلقہ اداروں اورانتظامیہ کوسختی سے پابند کریں تاکہ پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز ٹرانسپورٹ میں پیٹرول اورڈیزل کی نقل وحمل کی روک تھام ممکن ہوسکے۔جبکہ جن پبلک ٹرانسپورٹ و گڈز ٹرانسپورٹ میںپیٹرول و ڈیزل کی غیر قانونی اسمگل میں پکڑے گئے ان کے روٹ پر مٹ معطل کیا جائے گا اس سلسلے میں ٹرانسپورٹرز اپنے کاروبار کو خیال رکھتے ہوئے پیٹرول و ڈیزل کی غیر قانونی نقل و حمل سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :