ڈبل سواری کی پابندی کی خلاف ورزی پر93افرادگرفتار٬مقدمات درج

منگل 11 اکتوبر 2016 22:13

ملتان ۔11اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء)پولیس نے ڈبل سواروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 93افرادکوحراست میں لے لیا۔موٹرسائیکل تھانوں میں بند کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ملتان پولیس نے ڈبل سواری پرپابندی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ضلع بھرکے علاقوں کے مختلف تھانوں سے 93ڈبل سواروں کو گرفتارکرکے موٹرسائیکل تھانوںمیں بند کردیئے گئے ۔جبکہ ان کے خلاف مختلف تھانوںمیں 46مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔