احسان الدین قریشی٬ مخدوم جاویدہاشمی اورشیخ طارق رشیدکامختلف امام بارگاہوں کادورہ٬انتظامات کاجائزہ لیا

منگل 11 اکتوبر 2016 22:13

ملتان ۔11اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء)رکن پنجاب اسمبلی وسابق وزیرمذہبی امور حاجی احسان الدین قریشی کا سینئر سیاست دان مخدوم جاویدہاشمی اور شیخ طارق رشید کے ہمراہ دس محرم الحرام کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کے حوالے سے اندرون شہرکی مختلف امام باگاہوں کادورہ اس موقع پر لوگوں نے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات کی تعریف کی اور کہاکہ دس محرم الحرام کے سلسلہ میںملتان میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیںصفائی کاعملہ ہروقت موجودہے اور طبی سہولت کی فراہمی کیلئے بھی ہرچوک پرکیمپ لگائے گئے ہیں۔