نبی کریم ﷺ سے محبت کا تقاضا یہ ہے کہ آل رسولﷺ سے محبت کی جائے٬چوہدری ارمغان سبحانی

منگل 11 اکتوبر 2016 22:13

سیالکوٹ ۔11اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ سے محبت کا تقاضا یہ ہے کہ آل رسولﷺ سے محبت کی جائے اور آل رسول ﷺ سے محبت کا تقاضا یہ ہے کہ فلسفہ شہادت پر غور و فکر کیا جائے اور یہی ہمارے دین کی اصل روح ہے جس کے بغیر ہم خدا تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے٬ حضرت امام حسین ؓ کی شہادت ا یک عظیم واقعہ ہے ۔

اس واقعہ سے دین اسلام کو ایک نئی طاقت نصیب ہوئی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا ۔ اس موقعہ پرصوفی محمد اسحاق ٬ محمد نعیم عباس ٬ رانا محمد یاسین اور دیگر موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا اصل میں ہمارے دین کی سربلندی کے لئے پیش خیمہ ثابت ہو ا ہے ۔ کربلا میںعظیم ہستیوں نے اپنے نانا کے دین کو بچانے کی خاطر جام شہادت قبول کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہادت آل رسول ﷺ دراصل ہمارے دین کا بنیادی درس ہے جسے پڑھے اور سمجھے بغیر کبھی بھی ہمارے دین کی تکمیل نہیں ہو سکتی اور نہ ہی اللہ تعالیٰ سے محبت کا حق ادا کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا پر پوری کائنات آج بھی افسردہ ہے ۔