ْدنیاوی اعتبار سے تو امام حسین ؓناکام ہوئے مگر حقیقت میں وہ کامیاب ہوئے٬ حافظ نعیم الرحمن

اپنی اور اپنے اہل بیت کی جانوں کا نذرانہ دے کر امام حسین ؓنے اسلام کو بچالیا ٬ یہی سب سے بڑی کامیابی ہے٬ امیرجماعت اسلامی کراچی

منگل 11 اکتوبر 2016 22:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) دنیاوی اعتبار سے تو امام حسین ؓناکام ہوئے مگر حقیقت میں وہ کامیاب ہوئے٬اپنی اور اپنے اہل بیت کی جانوں کا نذرانہ دے کر امام حسین ؓنے اسلام کو بچالیا ‘یہی ان کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ہماری کامیابی بھی اسی میں ہے کہ ہمارے ہاتھوں سے اس ملک میں اللہ کا دین قائم ہوجائے۔جماعت اسلامی غلبہ دین کی عالمی تحریک ہے اسلام مغلوب ہونے کے لئے نہیں بلکہ غالب ہونے کے لئے آیا ہے‘ہمیں خود پر اعتما د ہونا چاہیے کہ ہم جس راستے پر چل رہے ہیں وہی کامیابی کا راستہ ہے۔

یہ بات امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی زون پی ایس96قصبہ اورنگی کے تحت کارکنان کی ایک روزہ تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

تربیت گاہ سے نائب قیم جماعت اسلامی کراچی صابر قریشی اور امیر زون پی ایس 96اسد خان نے خطاب کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے مزیدکہا کہ جماعت اسلامی اپنے قیام کے وقت سے ہی خدمت کا کام انجام دے رہی ہے۔

1947ء میں جب مہاجرین ہجرت کرکے پاکستان پہنچے تو مہاجر کیمپوں کی صفائی ٬مہاجرین کے علاج معالجے اور ان کی دیکھ بھال کاکام جماعت اسلامی کے کارکنان کے ساتھ مولانا مودودی ؒ نے بھی خدمات انجام دیں۔فلاحی ٬رفاحی اور انسانیت کی خدمت کاکام جماعت اسلامی کا سب سے اہم کام ہے اور پورے ملک میں خدمت کا یہ کام انجام دیتے رہے ہیں۔کراچی میں خدمت کا کام کرنے کے لئے جماعت اسلامی کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں٬کارکنان کو چرم قربانی کے کام سے روکا گیا٬ان پر تشدد کیا گیا‘مگر جماعت اسلامی کے کارکنان استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خدمت کا یہ کام انجام دیتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ خدمت کا یہ کام کرنے سے کارکنان کی تربیت اور نفس کا تزکیہ ہوتاہے۔خدمت کا یہ کام ہماری دعوت کی فروغ اور کارکنان کی تربیت کے لئے بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اس ملک میں اللہ کا نظام نافذ کرنا چاہتی ہے۔کارکنان لوگوںکی ذہن سازی کریں اور جو بھی ذرائع حاصل ہوں دعوت کے فروغ کے لئے استعمال کریں اور جو آپ کی دعوت کو قبول کریں ان کو جماعت اسلامی میں شامل کریں۔انہوں نے کہا کہ تنظیم اجتماعیت سے بنتی ہے اور اجتماعیت میں اللہ نے برکت رکھی ہی

متعلقہ عنوان :