ْوزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ کی ہدایات پر محکمہ مذہبی امورمیں شکایتی سیل قائم کر دیاگیا

شکایتی سیل عوامی شکایات کا فوری ازالے کیلئے قائم کیا ہے۔سب سے زیادہ شکایات لوڈشیڈنگ کی حوالے سے موصول ہوئیں ہیں ٬ قیوم سومرو

منگل 11 اکتوبر 2016 22:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ کی ہدایات پر محکمہ مذہبی امورمیں شکایتی سیل قائم کر دیاگیاہے٬وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور ڈاکٹر قیوم سومرو سیل کی خود مانیٹرنگ کریںگے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ڈاکٹرقیوم سومرو نے بتایا کہ شکایتی سیل 9 اور 10 محرالحرام کے حوالے سے قائم کیاگیا ہے۔یہ سیل 9 اور 10 محرالحرام کو 24 گھنٹے کام کرے گا۔انہوں نے کہاکہ عوام اس نمبر 02199217344 شکایت درج کراسکتے ہیں۔شکایتی سیل عوامی شکایات کا فوری ازالے کیلئے قائم کیا ہے۔سب سے زیادہ شکایات لوڈشیڈنگ کی حوالے سے موصول ہوئیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :