کراچی کی اصل شناخت لیاری اور لیاری کی شناخت یہاں کے باصلاحیت نوجوان ہیں٬ سردار نبیل گبول

پرامن لیاری پر امن کراچی کی ضمانت ہے٬ لیاری کے نوجوانوں کو علم و ہنر اور روزگار کے مواقع ہنگامی بنیادوں پر فراہم کیئے جائیں٬ وفد سے بات چیت

منگل 11 اکتوبر 2016 22:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) سابق رکن قومی اسمبلی سردار نبیل گبول نے کہاہے کہ کراچی کی اصل شناخت لیاری اور لیاری کی شناخت یہاں کے باصلاحیت نوجوان ہیں۔پرامن لیاری پر امن کراچی کی ضمانت ہے۔ دہشت گردی سے متاثر لیاری کے نوجوانوں کو علم و ہنر اور روزگار کے مواقع ہنگامی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز لیاری کے نوجوانوں پرمشتمل وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پروفد نے نبیل گبول کو لیاری کے مسائل سے آگاہ کیا۔وفد نے بتایا کہ شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج سمیت دیگر تعلیمی اداروں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔بجلی٬پانی اورگیس سمیت بلدیاتی مسائل کو حل کرنے ضرورت ہے۔وفد سے بات چیت کرتے ہوئے سردار نبیل گبول نے کہاکہ لیاری کے نوجوانوں نے ہر دور میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔کھیل اورفن و ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں لیاری کے نوجوان خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک سازش کے تحت لیاری کے نوجوانوں کی صلاحتیوں کو مسخ کرنے کیلئے جرائم پیشہ عناصر کی آبیاری کی گئی۔

متعلقہ عنوان :