عظیم احمد طارق اور عمران فاروق کے قاتلوں کا پتا چلنا چاہیے٬ فاروق ستار

اس ایم کیوایم میں نہیں ائوٓں گا٬جس میں اسٹیبلشمنٹ الطاف حسین کو کبھی واپس لائے٬ سربراہ ایم کیوایم پاکستان

منگل 11 اکتوبر 2016 22:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارنے کہاہے کہ عظیم احمد طارق اور عمران فاروق کے قاتلوں کا پتا چلنا چاہیے٬عزیز آباد سے ملنے والے اسلحہ سے لاعلم ہیں٬ یہ اسلحہ ہمارے لیے ناقابل فہم اور تصور سے باہر ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ خورشید میموریل سیکرٹریٹ کو ویمن یونیورسٹی یا انسٹی ٹیوٹ بنادیا جائے جس پر ہم تیار ہیں۔

۔ایک خصوصی انٹرویو میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ عظیم احمد طارق اور عمران فاروق کیس کی تحقیقات میں تعاون چاہیے تو ہم تیار ہیں٬ ان دونوں کے قاتلوں کو پتاچلنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ اس ایم کیوایم میں نہیں ائوٓں گا جس میں اسٹیبلشمنٹ الطاف حسین کو کبھی واپس لائے٬ 22 اگست کے بعد بانی ایم کیوایم نے کلہاڑی پر پیر مارا لیکن ہم نے اتنی بڑی قربانی دی اور اس کے باوجود ہمیں 22 اگست سے نکلنے نہیں دیا جارہا٬ ہمیں زبردستی لندن سے جوڑا جارہا ہے٬ ہمارے لیے راستے بند ہیں اور ہم پر غیر اعلانیہ پابندی ہے جس کے باعث استعفے دینے کا سوچا٬ اس لیے اپنی ضرورت کے تحت جب بھی استعفے دیئے تو بلدیاتی نظام سے بھی باہر آئیں گے اور پاکستان کے سیاسی عمل پر عدم اعتماد کا اظہار کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فاروق ستارنے کہاکہ مائنس ون کا فارمولا پیپلزپارٹی میں بھی چل رہا ہے اور پیپلزپارٹی اپنے مائنس ون کو بچانے کے لیے تحریک انصاف کے پاس گئی۔