چیف سیکریٹری بلوچستان کی تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو دسویں محرم کے جلوس اور مجالس غریباں کے مکمل خاتمے تک مستعد اور چوکس رہنے کی ہدایت

منگل 11 اکتوبر 2016 21:43

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کی جانب سے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو دسویں محرم کے جلوس اور مجالس غریباں کے مکمل خاتمے تک مستعد اور چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کسی قسم کے تساہل کو ناقابل برداشت قراردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف سیکریٹری نے عاشورہ کے جلوسوں کے شرکاء کے مکمل طور پر منتشر ہونے تک داخلی اور خارجی راستوں کو سیل رکھنے اور ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ چیف سیکریٹری نے انتظامیہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی عمدہ کارکردگی کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :