اسلام کے حقیقی تصور اور روح کو مسخ کر نے والی باطل قوتوں کے مذموم عزائم کو نا کام بنا نے کیلئے ہم ایک ہیں٬ حضرت حسینؓ اور شہدائے اسلام کی زندگیاں امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں٬ ملک کا معاشی ٬سیا سی اور معاشرتی نظام جام ہو تا جا رہا ہی

جمعیت علماء اسلام کے مر کزی امیر مو لا نا فضل الرحمن کی پارٹی رہنمائوں سے گفتگو

منگل 11 اکتوبر 2016 21:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) جمعیت علماء اسلام کے مر کزی امیر مو لا نا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حضرت حسین ؓ اور شہدائے اسلام کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آج ہم یہ عہد کریں ہم اپنی زندگیوں کو ان کی تعلیمات کی روشنی میں حقیقی طور پر ڈھالنے کی کو شش کرتے رہیں گے ٬ اسلام اور وطن کے لیئے ہرقربانی دینے کا عہد کریں اور باڈرز کی موجودہ صورتحال میں جار حیت کا ارادہ کر نے والوں کو پیغام دیں کہ شہدائے اسلام کے ماننے والے متحد اور متفق ہیں۔

منگل کومر کزی میڈ یا سیل کے مطابق وہ پارٹی راہنمائوں مو لا نا محمد امجد خان ٬حافظ حسین احمد٬مولاناصلاح الدین ایوبی اورمفتی ابراراحمد سے گفتگو کرہے تھے۔

(جاری ہے)

مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ اسلام کے حقیقی تصور اور روح کو مسخ کر نے والی باطل قوتوں کے مذموم عزائم کو نا کام بنا نے کے لیئے ہم ایک ہیں انہوں نے کہا کہ حضرت حسینؓ اور شہدائے اسلام کی زندگیاں امت مسلمہ کے لیئے مشعل راہ ہیںانہوں نے کہا کہ ملک کا معاشی ٬سیا سی اور معاشرتی نظام جام ہو تا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ خلفائے راشدین کانظام نافذ کر نے اور پیغام حسین پر عمل کر نے سے ہی ملک بحرانوں سے آزاد ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ آج ہم کو وطن عزیز کے حالات کو دیکھتے ہوئے ہمیں اپس کے اختلافات کو ختم کر کے متحد ومنظم ہونے کی ضرورت ہے مو لانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملکی اور اسلام دشمن قوتیں پا کستان میں امن اور ترقی نہیں دیکھنا چاہتیںانہوں نے کہا کہ پا کستان کا استحکام خطرے میںڈالنے کے لیئے ملک دشمن قوتیں سر گرم عمل ہیں جن کاڈٹ کر مقابلہ کر نے کی ضرورت ہے اور قومی مفاد کے لیئے تمام سیا سی ومذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو نا گاانہوں نے کار کنوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں امن کے قیام کے لیئے اپنا کردار ادا کر نے کے لیئے اگئے بڑھیں انہوں نے کہا کہ اتحاد امت کے لیئے سب کو کردار ادا کر نا ہو گا انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اتحاد امت کے لیئے کوشاں ہے مو لا نا نے کہا کہ امت کو لڑانے اور تفر قہ بازی دشمن کی خواہشات ہیں ان خواہشات کو کچلنے کے لیئے قوم میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :