Live Updates

پانامہ کی بال کو آج نہیں تو کل کھیلنا پڑے گا

تحریک انصاف نے معاملے کو صحیح ہینڈل نہیں کیا٬پاکستان میں ایم کیو ایم لندن نامی کوئی پارٹی رجسٹرڈ نہیں ٬ لوگوں کو ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ محبت ہے ٬ مصطفی کمال کو کبھی غلط نہیں کہا٬ا ن کے طریقہ کار سے اختلاف ہے ٬ متحدہ بانی نے دوری کی لائن خود کھینچی، ایم کیو ایم کے لوگ بھی را کے ساتھ ملوث ہو سکتے ہیں: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 11 اکتوبر 2016 21:25

پانامہ کی بال کو آج نہیں تو کل کھیلنا پڑے گا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پانامہ کی بال کو اگر آج نہیں تو کل کھیلنا پڑے گا٬ پاکستان تحریک انصاف نے اس معاملے کو صحیح ہینڈل نہیں کیا٬ ایم کیو ایم لندن نام کی کوئی پارٹی پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ہے ٬ ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ لوگوں کی محبت ہے ٬ میں نے مصطفیٰ کمال کو کبھی غلط نہیں کہا بلکہ اس کے طریقہ کار سے اختلاف ہے ٬ متحدہ بانی نے دوری کی لائن خود کھینچی ۔

وہ منگل کو نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم لندن نام کی کوئی پارٹی پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ہے ۔ الطاف حسین ایم کیو ایم کے بانی ہیں لیکن پاکستان کے خلاف نعرے لگانے کے بعد ہم ان کو لیڈر نہیں مانتے۔

(جاری ہے)

متحدہ بانی نے کہا کہ پاکستان مخالف نعرے لگانے کے بعد ہمارے اپنے درمیان دوری کی لائن خود کھینچی ہے ۔

فاروق ستار نے کہا کہ پانامہ کی بال کو اگر آج نہیں تو کل کھیلنا پڑے گا٬ پاکستان تحریک انصاف نے اس معاملے کو صحیح ہینڈل نہیں کیا ٬ لوگ جڑی ہوئی ایم کیو ایم دیکھنا چاہتے ہیں اور لوگوں کو متحدہ کیساتھ عشق ہے اور 22اگست کے گناہ میں لوگ شریک نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال کو میں نے کبھی غلط نہیں کہا ہے لیکن اس کے طریقہ کار پر اختلاف ہے ٬ ان میں ایڈمنسٹریٹر بننے کی صلاحیت موجود ہے ٬ مشرف دور سے پہلے لوگ بھارت گئے ہوں گے ٬ ہوکستا ہے کہ ان لوگوں نے بھارت میں ٹریننگ بھی لی ہو٬یہ ممکن ہے کہ را نے کراچی میں کام نہ کیا ہو اور ایم کیو ایم کے لوگ بھی را کے ساتھ ملوث ہو سکتے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات