کرپشن کے ناسور نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کررکھی ہیں٬صوبائی وزیر ابتدائی وثانوی تعلیم وبرقیات
منگل 11 اکتوبر 2016 21:24
(جاری ہے)
اجتماع سے رکن قومی اسمبلی مجاہد خان٬ ڈسٹرکٹ کونسلرز شاہد باچہ ٬شیر بہادر خان ٬تحصیل کونسلر ایاز صافی ٬ پارٹی رہنماؤں طارق آریانی٬پرویز شاہ باچہ اورمحمد حسن خان نے بھی خطاب کیا۔
محمد عاطف خان نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں محمد حسن ٬ عثمان رحیم ممبر٬ بخت زادہ سمیت درجنوں افراد کو مبارکباد دی اور ان کو ٹوپیاں پہنائیں۔ وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے نئے شامل ہونے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آج شامل ہونے والوں میں بزرگوں کی تعداد زیادہ ہے نوجوان تو پہلے ہی ہمارا سرمایہ ہیں لیکن اب بزرگ بھی عمران خان کا ساتھ دینے کے لیے میدان میں نکلے ہیں جس سے صاف ظاہر ہے کہ عوام کرپٹ سیاسی جماعتوں کے ساتھ مزید چلنے کے لیے تیار نہیں۔اٴْنہوں نے کہا کہ کرپٹ اور فرسودہ نظام کی حامی سیاسی جماعتیں عمران خان کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوچکے ہیں لیکن عمران خان عوام کے تعاون سے ان کو سیاسی افق سے ہمیشہ کے لیے ہٹا کر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ترقیاتی فنڈز عوام کی فلاح وبہبود کی بجائے اپنی جیبیں بھرنے کے لیے خرچ کیے اور نیب کے ساتھ پلی بارگین میں کروڑوں روپے دینے والوں کو عوام بخوبی جانتے ہیں اور جس طرح 2013 کے الیکشن میں عوام نے انہیں مسترد کیا اسی طرح اگلے الیکشن میں ان کا انجام پہلے سے بھی برا ہوگا۔محمد عاطف خان نے کہا کہ ہماری حکومت نے نظام کی تبدیلی کے لیے بنیادی قدم اٴْٹھا لیے ہیں کرپشن کے خاتمے کے لیے وسل بلوور ایکٹ جیسے اقدامات کا حوصلہ پی ٹی آئی جیسی کرپشن فری جماعت ہی کرسکتی ہے۔کرپشن کا بازار گرم کرنے والے ضرور اپنے اعمال کا جواب دیں گے اور عوام کے خون پسینے کی کمائی کا حساب لینے کے لیے 30 اکتوبر کو عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہو ا سمند اسلام آباد کا رخ کرے گا۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.