سیاسی و عسکری قیادت کی قربانیوں سے بلوچستان کے امن وامان ٹریک پر آگئی ہے ‘عام آدمی کی تحفظ ا ور انہیں جینے کا حق دینے کیلئے سیکورٹی فورسز اور ملکی ایجنسیوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں جیسے کبھی فرموش نہیں کیا جاسکتا ہی

وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی میڈیا سے بات چیت

منگل 11 اکتوبر 2016 21:17

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ سیاسی و عسکری قیادت کی قربانیوں سے بلوچستان کے امن وامان ٹریک پر آگئی ہے عام آدمی کی تحفظ ا ور انہیں جینے کا حق دینے کیلئے سیکورٹی فورسز اور ملکی ایجنسیوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں جیسے کبھی فرموش نہیں کیا جاسکتا ہے٬ انہوںنے کہاہے کہ سی پیک سے پاکستان اورپھر بلوچستان اور مکران گوادر تربت و پنجگور کے لوگوں کو فائدہ ملے گا سی پیک پاکستان اور بلوچستان کی بہتر مستقبل ہے اس سے ہماری مستقبل کے راہیں روشن ہیں٬ ان کی مخالفت کرنے والے قوم کے خیر خواہ نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پنجگور میں آل پارٹیزسے پنجگور کے امن وامان و دیگر مسائل کے حوالے سے میٹنگ کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوںنے کہاہے پنجگور بلوچستان کا پرامن علاقہ ہے اور یہاں کے لوگ بہترین صلاحیت کے لوگ ہیں بلوچستان کی تاریخ میں ہمیشہ اول رہے ہیں یہان کے لوگ باشعور تعلیم یافت اور بہترین سیاست دان اور نرم خیالات کے مالک ہیں پنجگور نے بے شمار تعلیم یافتہ طبقہ اور سیاسی لوگوں کی پرورش کی ہے لیکن ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت یہان کے پرامن ماحول کو تباہ کردیا اور یہان کے تعلیمی نظام کو سو سال پیچھے دھکیل دیا ٬ کچھ بھٹکے لوگوں نے غیروں کی ایما پر اپنے بھائی کو بھائی قتل کروا کر بلوچیت کے تمام رویایت کو مسخ کردیا ہر قوم کی اپنی کلچر کچھ رویایت ہوتی ہے اس رویایت کی بنیاد پر قوموں کی شناخت ہوتی ہے لیکن بھارتی را کے ایجنڈے پر چلنے والے مٹھی بر عناصر نے بلوچستان کو پسماندہ رکھا ٬اس موقع پر کمانڈنٹ نعمان صدیقی٬ صوبائی وزیر صحت رحمت صالح ٬ایم پی اے حاجی اسلام و دیگر سیاسی قوم پرست و مہذہبی جماعتوں کے قائدین موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :