وفاقی مملکت ماروی میمن کااپنے آبائی گاوںکیٹی بندر کا دورہ ‘خواتین سے ملاقاتیں ‘ مسائل معلوم کئے

منگل 11 اکتوبر 2016 21:17

ٹھٹھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) وفاقی مملکت وزیر اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیر پرسن ماروی میمن نے اپنے آبائی گاوںکیٹی بندر کا دورہ کرکے خواتین سے ملاقاتیں کی اور انکے مسائل معلوم کئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی پروگرام میں جلد نئے سروے کا آغاز کردیا جائیگا اور جو غریب خواتین بی آئی ایس بی پروگرام میں شامل نہ ہوسکی ان نئے سروے میں شامل کیا جائیگا تاکہ وہ خواتین بھی اس پروگرام سے فائدہ حاصل کرسکیں انہوں نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی میں جلد مانیٹرنگ سٹم بھی شروع کیا جائیگا تاکہ غریب خواتین کو ایجنٹ مافیا سے بچایا جا سکے اور موجودہ حکومت نے غریب خواتین کی امدادی رقم میں بھی اضافہ کیا ہے اور خواتین اپنا کارڈ کسی ایجنٹ کے حوالے نہ کرے اس موقع پر عبدالعزیز میمن اور دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :