کوئٹہ میں یوم عاشورہ کی منا سبت سے سیکورٹی تما م تر حفاظتی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں٬ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عبدالواحد کاکڑ

منگل 11 اکتوبر 2016 21:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عبدالواحد کاکڑ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں یوم عاشورہ کی منا سبت سے سیکورٹی تما م تر حفاظتی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جلو س کی روٹ کے تما م راستوں میں واقع دکا نوں و دیگر عما رتوں کو سیل کر نے کا کام بھی کیا جا چکا ہے کسی بھی ہنگا می صورتحا ل سے نمٹنے کے لئے بھی تما م اداروں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز شہر میں یو م عاشورہ کے حوا لے سے میڈیا نما ئندوں سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں اس سلسلے میں حکومت اور ضلعی انتظامیہ تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے ٬انہوں نے کہا کہ جلوس کی روٹ کی طرف کسی بھی قسم کی ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی بلکہ روٹ کی طرف جانیوالے تمام راستے اور گلیاں بھی مکمل طور پر بند رکھی جائیگی ٬ انہوں نے کہا ہے کہ جلوس سے قبل تمام دکانوں٬ رہائشی علاقوں کا سروے کر کے وہاں پر رہائش پذیر لو گوں کے اعداد وشمار اکٹھے کر لئے گئے ہزارہ ٹائون سے علمدار روڈ آنے والے جلوسوں کی سیکورٹی سخت کر دی گئی جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا گیا اور تمام دکانوں کو سیل کر دیا گیا تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے تمام علماء کرام اتحاد واتفاق کا مظاہر ہ کر کے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :