الخدمت فائونڈیشن صوبہ بھر میں پانچ ہزار رضارکاروں کی تربیت کرکے انہیں الخدمت کا حصہ بنائیگی ٬میر محمد عاصم سنجرانی

منگل 11 اکتوبر 2016 21:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء)الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدر میر محمد عاصم سنجرانی ٬ جنرل سیکرٹری جمیل احمدکرد٬نائب صدر پروفیسر عبدالواحد ناصر نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن صوبہ بھر میں پانچ ہزار رضارکاروں کی تربیت کرکے انہیں الخدمت کا حصہ بنائیگی تاکہ ہنگامی صورتحال میں بہترین خدمات سرانجام دیکر انسانی جانوں کو بچاجاسکیں الخدمت فائونڈیشن قومی سطح پر بھی ہر صوبے میں ہزاروں رضاکارتیار کررہی ہے تاکہ انہیں الخدمت کا حصہ بنایاجائیں ۔

انہوں نے کہا کہ فلاحی سماجی تنظیموں کی رضاکاروں کی بہت بڑی اہمیت ہے سانحات میں رضاکار ہی الخدمت کے کام کو بڑھا رہے ہوتے ہیں بلوچستان کے تعلیمی اداروں کالجزاسکولز اور یونیورسٹیز کی سطح پر نوجوانوں کو متحرک کرکے ان میں عوامی سماجی خدمات کا جذبہ وشعور پیداکرکے ان کی تربیت کا اہتمام کرناہماری ترجیحات میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

رضاکاروں کو بین الاقوامی سطح کا تربیت دیں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت میں رضاکار عام افراد کی بھر پور مدد وراہنمائی اورمدد کرسکیں اور ہنگامی صورت میں ایک تربیت یافتہ رضاکار کئی عام افراد کے مقابلے میں بہتر خدمات سرانجام دیکر جانی ومالی نقصانات سے عوام کو بچا سکیں اور اللہ کی رضاوخوشنودی کیساتھ انسانوں کی ہمدردی ودعابھی حاصل کرسکیں الخدمت فائونڈیشن قومی سطح پر دیانت وخدمات کا اعلیٰ نام بن گیا ہے عوام نے الحمد اللہ ہر سطح پر الخدمت پر اعتماد کر دیا ہے عوام کااعتمادلیکرہم غم سمیٹ کر خوشیاں بانٹیں گے تاکہ دکھی انسانیت کی بہتر ومناسب خدمت کرکے اللہ کی رضاوخوشنودی اور روحانی سکون واطمینان میسر ہوجائیں ۔