محرم الحرام کے سلسلے میں یوم عاشورہ کے موقع پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کی70مقامات پرجلوس برآمد ہوگا٬ دسویں محرم الحرام کے موقع پر کوئٹہ میں پانچ ہزار پولیس ایک ہزار ایف سی تعینات کی گئی ہے ٬آئی جی پولیس احسن محبوب کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 11 اکتوبر 2016 21:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) آئی جی پولیس احسن محبوب نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے سلسلے میں یوم عاشورہ کے موقع پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کی70مقامات پرجلوس برآمد ہوگا دسویں محرم الحرام کے موقع پر کوئٹہ میں پانچ ہزار پولیس ایک ہزار ایف سی تعینات کی گئی ہے یوم عاشورہ کے موقع پر تھرٹ ہے تاہم اس سلسلے میں مکمل انتظامات کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے میکانگی روڈپرامام بارہ ناصر العزاء میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘اس موقع پر سیکٹر انچارج ایف سی بریگیڈئیر خالد بیگ‘ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ اور شیعہ کانفرنس کے سربراہ دا$د آغا بھی موجود تھے‘انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کی فضل سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں محرم الحرام کے سلسلے میں جلوسوں کا انعقاد بدستور جاری ہے اور اس سلسلے میں سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے کوئٹہ میں5ہزار پولیس‘ایک ہزار ایف سی اسی طرح لیویز اور بلوچستان کانسٹبیلری کی فورسز کو بھی تعینات کی گئی ہے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں یوم عاشورہ کا جلوس کیلئے بھی انتظامات مکمل کیے گئے ہیں جلوس کی روٹ پر تمام دکانیںاور راستوں کو سیل کیے گئے ہیں جبکہ روٹ کے راستے مختلف مقامات پر فورسز کو بھی تعینات کیے گئے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ یوم عاشورہ کے موقع پر تھرٹ ضرور ہے تاہم اس سلسلے میں سیکورٹی کے حوالے سے نہ صرف انتظامات مکمل کیے گئے ہیں بلکہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ آج یوم عاشورہ کا جلوس بھی برآمد ہوگا جو حسب معمول اپنے روٹ پر جا کر مغرب نماز سے پہلے متعلقہ امام بارگاہوں میں اختتام پذیر ہوگا ۔