9محرم الحرام٬جلوس کے سکیورٹی انتظامات کی جانچ پڑتال کے لیے آر پی او کا دورہ

منگل 11 اکتوبر 2016 21:10

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ نے 9محرم الحرام کے سلسلہ میں نکلنے والے جلوس کے سیکیورٹی انتظامات چیک کرنے کے لئے شہر بھر کا دورہ کیا۔ ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے 9محر م الحرام کے سلسلے میں نکلنے والے جلوس لُنڈا بازار علاقہ تھانہ وارث خا ن کا دورہ کر کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

DSPوارث خان ملک محمد صابر نے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کو سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

جس پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے عزاداروں کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر نے محلہ اکال گڑھ علاقہ تھانہ گنجمنڈی اور قصر ابو طالب علاقہ تھانہ ریس کورس میں نکلنے والے جلوسوں کے سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔اور فُول پروف سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہا ر کیا ۔اور کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ محرم الحرام کے سلسلہ میں منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں کو بھی فُول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔