ماہ محرم مسلمانوں کے لئے باعث فخر ہے ٬حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کی جانب سے جو عظیم قربانی دی گئی قیامت تک اس کی مثال ملنا ممکن نہیں

‘ڈپٹی میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کا عاشورہ کے موقع پر پیغام

منگل 11 اکتوبر 2016 21:03

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) ڈپٹی میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ نے عاشورہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ماہ محرم مسلمانوں کے لئے باعث فخر ہے‘ حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کی جانب سے جو عظیم قربانی دی گئی قیامت تک اس کی مثال ملنا ممکن نہیں جنہوں نے حق کی سربلندی کے لئے اپنے ساتھیوں سمیت جام شہادت نوش کیا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ عظیم دن ہمیں بھائی چارے اتحادواتفاق کا درس دیتا ہے۔

(جاری ہے)

اس دن ہمیں تمام فروعی اختلافات کو بھلا کر اتحاد بین المسلین اور دین اسلام کی سربلندی کے لئے کوششیں کرنی چاہئیں۔ واقعہ کربلا حق و باطل کے مابین ہونے والا وہ تاریخی واقعہ ہے جس کی مثال قیامت تک دوبارہ ملنا ناممکن ہے۔ اس واقعہ نے تاریخ کے اوراق پر یہ مہر ثبت کردیا ہے کہ حق وباطل کی لڑائی میں فتح مبین ہمیشہ حق کی ہی رہے گی۔ نواسہ رسول ؐحضرت امام حسینؓ کی قربانی قیامت تک فراموش نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں بھی واقعہ کربلا کو سامنے رکھتے ہوئے ہم یکجان ہوکر دنیا میں سرخرو ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :