خضدار کے علاقے آڑینجی میں محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

منگل 11 اکتوبر 2016 21:03

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء)خضدار کے دور دراز علاقہ آڑینجی میں محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد٬ 20ہزار سے زائد جانوروں کو ادویات دی گئی ٬ اینٹی کانگو وائر س سے اسپرے کیا گیا ۔ محکمہ لائیو اسٹاک خضدار کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد انور زہری نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ خضدار کی تحصیل وڈھ کے دور افتادہ علاقہ آڑینجی میں محکمہ لائیواسٹاک کی جانب سے جانوروں کو ویکسینیشن دینے کے لئے تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔

جس میں قرب و جوار کے دیہاتوں سے مالداروں نے اپنے ہزاروں جانوروں کو فری میڈیکل کیمپ لائے انہیں بیماریوں سے بچائو کی ویکسینیشن دی گئی اور کانگو وائرس سے بچائو کا اسپرے کیا گیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے ڈاکٹر نذیراحمد ڈاکٹر عبدالغفور عطاء اللہ و دیگر ٹیم نے فری میڈیکل کیمپ میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دی ۔ ڈاکٹر محمد انور زہری کے مطابق آڑینجی میں 20ہزار سے زائد جانوروں کو بیماریوں سے بچائو کی ادویات دی گئیں اور اسپرے کیا گیا ۔

انہوںنے کہاکہ محکمہ حیوانات کی خدمات مالداروں کے لئے ہرو قت دستیاب ہیں اور جب بھی انہیں ضرورت ہوگی محکمہ لائیواسٹاک کا عملہ بمع ڈاکٹرز اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گی ۔دریں اثناء آڑینجی علاقہ کے مالداروں نے حکومت بلوچستان٬ محکمہ لائیواسٹاک کے صوبائی اور ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوںنے اتنے دور دراز علاقے میں ہمارے جانوروں کو ادویات دینے کے لئے کیمپ لگائے اور کانگو وارئس سے بچائو کا اسپرے کیا گیا جو کہ اچھی پیش رفت و خدمت ہے۔