آل پاکستان عام آدمی پارٹی نے گیس کے نرخوں میں 36 فیصد اضافہ مسترد کردیا

معیشت بدترین دور سے گزر رہی ہے حکومت عوام اور تاجروں پر رحم کرے ٬چوہدری ناصر محمود چیئر مین

منگل 11 اکتوبر 2016 21:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) آل پاکستان عام آدمی پارٹی نے وفاقی حکومت کی جانب سے گیس نرخوں میں 36 فیصد اضافہ مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو سستے داموں گیس فراہمی یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان عام آدمی پارٹی کے چیئرمین چوہدری ناصر محمود کا کہنا تھا ملکی معیشت گیس کے نرخ بڑھنے سے دبا? کا شکار ہوگی برآمدات میں کمی آئے گی جس سے بیروزگاری بڑھنے کا اندیشہ ہے غریب آدمی جو پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے اس کی حالت بد سے بد تر ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا عالمی سطح پر گیس کی قیمتوں میں گراواٹ جبکہ پاکستان میں اضافہ سمجھ سے بلا ہے چوہدری ناصر نے مزید کہا گیس کی قیمتوں میں اضافے سے سب سے زیادہ سٹیل اور ٹیکسٹائل کی صنعت ہوگی۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا وہ فل فور گیس کی قیمتوں اضافے کے فیصلے کو واپس لی

متعلقہ عنوان :