شہدائے کربلا کے جذبہ قربانی پر عمل پیرا ہو کر ہم تمام مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا یوم عاشور پر پیغام

منگل 11 اکتوبر 2016 20:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ شہدائے کربلا کے جذبہ قربانی پر عمل پیرا ہو کر ہم تمام مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو یوم عاشور پر اپنے پیغام میں ایاز صادق نے کہا کہ اسوہ شبیری پر عمل کر تے ہوئے ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیداکر سکتے ہیں ٬حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقائ قربانی اور جذبہ شہادت کی بہترین مثال ہیں ٬ یو م عاشور کی قربانی قیامت تک آنیوالوں کیلئے مشعل راہ ثابت ہو گی۔