چک جھمرہ ٬لڑکی کے شادی سے انکار پر نوجوان نے خود کو گولی مار لی

شدید زخمی حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل ٬پولیس نے لڑکی کو حراست میں لے لیا

منگل 11 اکتوبر 2016 20:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) چک جھمرہ میں لڑکی کی جانب سے شادی سے انکار پر عارف والا کے نوجوان نے خود کو گولی مار لی٬ شدید زخمی حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل پولیس نے لڑکی کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عارف والا کے رہائشی محنت کش اللہ رکھا کا بائیس سالہ بیٹا ابرار اپنے دوست کی منگیترچک جھمرہ کی رہائشی بیس سالہ فاطمہ سے پسند کی شادی کرنا چاہتا تھاگزشتہ روز فاطمہ اپنی والدہ کے ساتھ بازار جا رہی تھی کہ ابرار نے انہیں راستے میں روک کرفاطمہ سے تقاضا کیا کہ وہ اس کے دوست سے منگنی ختم کر کے اس کے ساتھ شادی کرے فاطمہ کے انکار لعن طعن اور تلخ کلامی سے دلبرداشتہ ہو کر ابرار نے پستول سے اپنے سینے پر فائرنگ کر لی شدید زخمی ابرار کو پہلے سول اسپتال جھمرہ اور پھر تشویش ناک حالت کے باعث الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا پولیس نے فاطمہ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :