میں اس ایم کیو ایم میں نہیں ہونگا جس میں اسٹیبلشمنٹ بانی ایم کیو ایم کو کبھی واپس لائے،

عظیم طارق اور عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات میں معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں: فاروق ستار کا واضح اعلان

muhammad ali محمد علی منگل 11 اکتوبر 2016 20:49

میں اس ایم کیو ایم میں نہیں ہونگا جس میں اسٹیبلشمنٹ بانی ایم کیو ایم ..

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اکتوبر2016ء) فاروق ستار کا کہنا ہے کہ میں اس ایم کیو ایم میں نہیں ہونگا جس میں اسٹیبلشمنٹ بانی ایم کیو ایم کو کبھی واپس لائے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی جانب سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔ فاروق ستار نے واضح اعلان کیا ہے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو واپس لانے کی کوشش کی تو پھر وہ کسی صورت بھی اس ایم کیو ایم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

22 اگست کی تقریر کرکے بانی ایم کیو ایم نے خود اپنے پاوں پر کلہاڑی ماری تھی۔ فاروق ستار نے پیشکش کی ہے کہ عظیم طارق اور عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات میں تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ظیم طارق اور عمران فاروق کے کیسز کی تحقیقات کرکے ان کے قاتلوں کا ہر حال میں پتا چلایا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

عظیم احمد طارق کے قتل کی سازش کیا تھی قاتل کون تھے ان سب کا جواب ملنا چاہیے. جبکہ عمران فاروق قتل سے متعلق ذہن میں جو سوالات ہیں اسکے جوابات بھی نہیں ملے۔

فاروق ستار کا مزید کہنا ہے کہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے اور اس حوالے سے انہوں نے وزیراعظم اور آرمی چیف کو بھی مطلع کیا تھا۔ انہوں نے سیکورٹی حاصل کرنے کیلئے باقائدہ درخواست دی تھی جس پر وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ آپکو رینجرز کی سیکیورٹی ملنی چاہیے ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ تاہم مجھے اب تک کسی قسم کی سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی ہے۔