عوام کرپٹ حکمرانوں اور ان کے ہمنواؤں سے نجات کے لیے 30 اکتوبر کو اسلام آباد کا رخ کریں ٬صوبائی وزیر محمد عاطف خان
منگل 11 اکتوبر 2016 20:46
(جاری ہے)
اجتماع سے رکن قومی اسمبلی مجاہد خان٬ ڈسٹرکٹ کونسلرز شاہد باچہ ٬شیر بہادر خان ٬تحصیل کونسلر ایاز صافی ٬ پارٹی رہنماؤں طارق آریانی٬پرویز شاہ باچہ اورمحمد حسن خان نے بھی خطاب کیا ۔
محمد عاطف خان نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں محمد حسن ٬ عثمان رحیم ممبر٬ بخت زادہ سمیت درجنوں افراد کو مبارکباد دی اور ان کو ٹوپیاں پہنائیں ۔ وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے نئے شامل ہونے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آج شامل ہونے والوں میں بزرگوں کی تعداد زیادہ ہے نوجوان تو پہلے ہی ہمارا سرمایہ ہیں لیکن اب بزرگ بھی عمران خان کا ساتھ دینے کے لیے میدان میں نکلے ہیں جس سے صاف ظاہر ہے کہ عوام کرپٹ سیاسی جماعتوں کے ساتھ مزید چلنے کے لیے تیار نہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ کرپٹ اور فرسودہ نظام کی حامی سیاسی جماعتیں عمران خان کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوچکے ہیں لیکن عمران خان عوام کے تعاون سے ان کو سیاسی افق سے ہمیشہ کے لیے ہٹا کر رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ترقیاتی فنڈز عوام کی فلاح وبہبود کی بجائے اپنی جیبیں بھرنے کے لیے خرچ کیے اور نیب کے ساتھ پلی بارگین میں کروڑوں روپے دینے والوں کو عوام بخوبی جانتے ہیں اور جس طرح 2013 کے الیکشن میں عوام نے انہیں مسترد کیا اسی طرح اگلے الیکشن میں ان کا انجام پہلے سے بھی برا ہوگا ۔محمد عاطف خان نے کہا کہ ہماری حکومت نے نظام کی تبدیلی کے لیے بنیادی قدم اُٹھا لیے ہیں کرپشن کے خاتمے کے لیے وسل بلوور ایکٹ جیسے اقدامات کا حوصلہ پی ٹی آئی جیسی کرپشن فری جماعت ہی کرسکتی ہے ۔کرپشن کا بازار گرم کرنے والے ضرور اپنے اعمال کا جواب دیں گے اور عوام کے خون پسینے کی کمائی کا حساب لینے کے لیے 30 اکتوبر کو عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہو ا سمند اسلام آباد کا رخ کرے گا۔مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.