ٹھٹھ ٬ تیز رفتار موٹر سائیکل روڈ کنارے نصب سائن بورڈ سے ٹکرا گئی٬10سالہ بچہ جاں بحق ٬ دو افراد زخمی

منگل 11 اکتوبر 2016 20:45

ٹھٹھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) ٹھٹھ ٬مکلی کے قریب غلام اللہ روڈ پر سمینٹ فیکڑی کے مقام پر ایک تیز رفتار موٹر سائیکل جو بے قابو ہوکر روڈ کے کنارے نصب سائن بورڈ سے ٹکرا گئی حادثے کے نتجے میں موٹر سائیکل پر سوار میرپورساکرو کے رہائشی کنھبار برادری کے تین افراد میں سے دس سالہ بچہ عبدالباسط کنھبار موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دو افراد شاہجہاں کنھبار ۔

(جاری ہے)

آصف کنھبار شدید زخمی ہوئے جن کوسول ہسپتال مکلی میں طبی امداد کے بعدنازک حالت میں کراچی منتقل کردیا دوسری جانب مکلی پولیس نے حادثے کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتش شروع کردی ہے #

متعلقہ عنوان :