ڈپٹی میئر کراچی کی 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں شرکت

آج کا یہ دن تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے او رکراچی میں مختلف مقامات سے جلوس برآمد ہوئے ان کیلئے ہم نے مشترکہ کوششیں کی٬ڈاکٹر ارشد وہرہ عزادران کا ڈپٹی میئر سے ملاقات میں تمام انتظامات پر اظہار اطمینان

منگل 11 اکتوبر 2016 20:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں شرکت کی اور وہاں پر لگائے گئے مرکزی کیمپ کا دورہ کیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دوسو سے زائد افسران و عملے نے یہاں پر اپنے فرائض انجام دیئے ہیں جبکہ فائر بریگیڈ٬ ریکسیو یونٹ٬ طبی سہولیات کی فراہمی٬ ایمبولینس سروس سمیت دیگر انتظامات موثر انداز میں کئے گئے تھے انہوں نے اس موقع پر عزاداران سے ملاقات کی اور جنہوں نے بلدیاتی سہولتوں کے انتظامات پر اطمینان کااظہار کیا ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہا کہ مرکزی جلوس کے راستوں میں پانچ کیمپ لگائے گئے تھے جن میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کے ساتھ فائر فائٹرز اور میڈیکل کا عملہ بھی تعینات کیا گیا تھا جبکہ فرسٹ ایڈ کیلئے بھی ڈاکٹرز موجود تھے انہوں نے کہا کہ 9محرم الحرام کے جلوس کیلئے سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس اور رینجرز کے انتظامات انتہائی تسلی بخش تھے انہو ںنے کہا کہ 12 فائر ٹینڈرز 4 واٹر بائوزر اور 90 افراد پر مشتمل عملہ 9 محرم الحرام کے جلوس کے ئے اپنے فرائض انجام دے رہا تھا اور نشتر پارک سے برآمد ہونے والے جلوس کے ہمراہ ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ اور ضلع شرقی کے چیئرمین معید انور٬ وائس چیئرمین عبدالرئوف اور دیگر افسران بھی جلوس کے ہمراہ رہے انہوںنے کہا کہ آج کا یہ دن تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے او رکراچی میں مختلف مقامات سے جلوس برآمد ہوئے ان کیلئے ہم نے مشترکہ کوششیں کی ہیں جلوس کی گزاگاہوں کارپٹنگ اور لائٹنگ کا خصوصی انتظام کیا جائے انہوںنے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام اسپتالوں میں بھی ڈاکٹرز طبی عملے کو حاضر رہنے کیلئے کہا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جاسکے ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے بعد ازاں سوک سینٹر میں واقع کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوس کا معائنہ کیا انہوںنے کہا کہ یہ کنٹرول روم انتہائی اہمیت کاحامل ہے اور حفاظتی نکتہ نظر سے یہاں پرجو مانیٹرنگ کی جاتی ہے ان سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بہت مدد ملتی ہے اس موقع پر انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 191 کیمروں کے ذریعے جلوس کی نگرانی کی جارہی ہے جبکہ 1245 کیمروں کے ذریعے شہر کی نگرانی کی جاتی ہے انہیں بتایا گیا کہ جلوس کی گزارگاہوں میں 47 سائٹس بنائی گئی ہیں جن میں فکس کیمرے اور موبائل کیمرے شامل ہیں انہیں بتایا گیا کہ نشتر پارک میں مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے٬ انہوںنے کہا کہ 9محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں جہانگیر روڈ٬ پی آئی بی کالونی سمیت مختلف علاقوں سے چھوٹے جلوس آکر ایم اے جناح روڈ پر شامل ہوجاتے ہیں اس لئے ان علاقوں کی بھی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے خصوصی نگرانی کی جاتی ہے انہوں نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے کام کو سراہا اور ہدایت کی کہ 10 محرم الحرام کے مرکرزی جلوس کی بھی اسی طرح کڑی نگرانی کی جائے تاکہ یہ جلوس پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہو ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ افسران کے ہمراہ پانچ گھنٹے تک مرکزی جلوس میں شامل رہے اور از خود دی جانے والی بلدیاتی سہولتوں کی نگرانی کی انہوں نے چیف فائر آفیسر کو ہدایت کی کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کیمپوں میں عزاداران کیلئے ٹھنڈے پانی اور شربت کا انتظام کیا جائے ۔

#

متعلقہ عنوان :