اسلام ہی تمام مسائل کا حل ہے ٬مولانا عبدالحق ہاشمی

ہمیں نئے پاکستا ن کی نہیں اسلامی پاکستان کی ضرورت ہے ٬صوبائی امیر جماعت اسلامی

منگل 11 اکتوبر 2016 20:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ٬جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ مولانا عبیدالرحمان عباسی نے کہا کہ اسلام ہی تمام مسائل کا حل ہے ہمیں نئے پاکستا ن کی نہیں اسلامی پاکستان کی ضرورت ہے قوم نے اسلامی پاکستان کیلئے قربانیاں دی ہیں لٹیروں کو قرارواقعی سزادیکر ہی پاکستان کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامز ن کیاجاسکتا ہے۔

کرپٹ سیاستدانوں نے ہمارے آبائو اجداد کی قربانیوں اورعوام کی ارمانوں وخواہشات کا خون کیا ہے غریب کودوقت کاکھانامیسر نہیں جبکہ حکمرانوں کے گھروں کے پانی کی ٹینکیوں سے قومی دولت برآمد ہورہی ہے ۔بلوچستان کواندھیرے میں دھکیلنے والے صوبائی ومرکزی قیادت دونوں ملوث ہیں راہداری منصوبہ صرف ایک صوبے کا نہیں ملک کے بیس کروڑ عوام کی ترقی وخوشحالی کا منصوبہ ہونا چاہیے پھر بھی زیادہ حق بلوچستان کے عوام کا حق ہے ۔

(جاری ہے)

جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کا ہر نوجوان اسی مقصد کی تکمیل کیلئے بغیر کسی وقفے کے گزشتہ 42سالوں سے کام کر رہے ہیںجس کی وجہ سے اتحاد امت کو فروغ ملا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ کے زیر اہتمام کوئٹہ میں ’’تحفظ نظریہ پاکستان کنونشن‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہی کنونشن سے جمعیت طلبہ عربیہ کے صوبائی منتظم خالدرحمان ٬مولانا عبدالحمید منصوری ٬محمد حلیم حماس ودیگر علمائے کرام وطلبہ نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ کرپٹ سیاستدان وکرپٹ سیاسی پارٹی کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ ملکی سیاست میں حصہ لیں حکمران جماعت بلاتفریق بے رحمانہ قومی احتساب شروع کریں تاکہ لٹیروں کو عبرت کانشان بنا دیا جائے اسلام وپاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو کھڑی سزاملنی چاہیے کوئٹہ ٬ کراچی وملک کے صورتحال خراب کرنے میں ملک دشمن عناصر کا ہاتھ ہے یہ ملک دشمن عناصر ایسے صورتحال پیدا کر رہے ہیں کہ جس سے کشمیر کے مسئلے سے پاکستان کی نظر ہٹ جائے سی پیک منصوبہ ناکام ہوجائے جمعیت طلبہ عربیہ اتحاد یکجہتی کا نام ہے مدارس کے طلبہ اور علمائے کرام کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنا اور ملک میں اسلامی پاکستان کی جدوجہد تیز اور شعائر اسلام کے خلاف سازشوں کوناکام بناناہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :