گیس 36فیصد مہنگی کرنا عوام پر گیس بم گرانے اور غریب صارفین کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے٬میر کبیر احمد محمد شہی

گیس کمپنیوں کی جانب سے صارفین سے رواں سال کے دوران 341ارب روپے بٹورے گئے ہیں٬چیئرمین سینٹ قائمہ کمیٹی منتقلی اختیارات

منگل 11 اکتوبر 2016 20:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منتقلی اختیارات کے چیئرمین میرکبیراحمدمحمدشہی نے کہاہے کہ اوگراکی جانب سے گیس 36 فیصد مہنگی کرنا عوام پر گیس بم گرانے اور غریب کے صارفین کے جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے گیس کمپنیوں کی جانب سے صارفین سے رواں سال کے دوران 341 ارب روپے بٹورے گئے ہیںایس این جی پی ایل کیلئے گیس کی قیمت میں 57.89 روپے ایم ایم بی ٹی اضافہ قابل مذمت ہے اسے فی الفور واپس لیاجائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے محمدشہی ہائوس کوئٹہ میں مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیاکبیرمحمدشہی نے کہاکہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں بری طرح پس رہے ہیں ایسے میں گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے ان کی مشکلات مزیدبڑھ جائیں گی حکومت کی جانب سے اشیا خوردونوش٬ پٹرولیم مصنوعات اور گیس کے نرخوں میں آئے روزاضافے کے بھیانک اثرات عوام کی زندگیوں پر مرتب ہورہے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ 20عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکمران سنجیدگی کامظاہرہ کریں۔

متعلقہ عنوان :