اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ٬چودھری محمد اکرام کا ڈی سی او کے ہمراہ مرکزی امام بارگا ہ دربتول اڈاپسروریاں کا دورہ

منگل 11 اکتوبر 2016 20:36

ْ سیالکوٹ۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے مرکزی امام بارگا ہ دربتول اڈاپسروریاں کا دورہ کیا ۔رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام٬ ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر محمد آصف طفیل٬ڈی پی او سیالکوٹ ڈاکٹر محمد عابد خاں٬ ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ اور ڈی او ایمرجنسی سیالکوٹ کمال عابد ٬ٹی ایم او ظفر قر یشی ٬ایم ڈی سیا لکوٹ ڈبیلو ایم سی انجینئر شیراز نو از وڑائچ٬صدر انجمن شعیہ اثنارسید رضاالحسن رضو ی ٬جنر ل سیکر ٹر ی ظفر عباس ٬احسن جعفری ٬احسان الہیٰ رحمان کے علاوہ متعلقہ محکموں کے مقامی حکام بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

ڈی پی او سیالکوٹ ڈاکٹر محمد عابد خاںنے پو لیس سیکیورٹی اور ضلعی انتظامات کے با رے میں بر یفنگ دی اور بتایا کہ تمام جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی پولیس فراہم کررہی ہے عاشورہ محرم کے دوران ضلع میں امن و امان کی خوشگوار فضا کو برقرار رکھنے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور جلوسوں کے روٹوں پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے سمیت ان کو ہر قسم کی تجاوزات سے پاک کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق محرم کے جلوسوں اور مجالس کی فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں اور انتظامی امور میں بھی کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔ اور اب تک کسی جگہ امن و امان کا کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :