یوم عاشور پر47جونیئر وارڈنز٬ 374 وارڈن افسران٬22انسپکٹرز اور 06 ڈی ایس پیز ڈیوٹی سرانجام دیں گے

منگل 11 اکتوبر 2016 20:36

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) قائم مقام چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے کہا ہے کہ یوم عاشور دس محرم الحرام کو راولپنڈی میں ماتمی جلوسوں کی ٹریفک کے حوالے سے مکمل اور فوول پروف سیکیورٹی کے پیش نظر47جونیئر وارڈنز٬ 374 وارڈن افسران٬22انسپکٹرز اور 06 ڈی ایس پیز سپیشل پروگرام کے مطابق ڈیوٹی کے خصوصی فرائض سرانجام دیں گے انہوںنے کہا کہ آج دس محرم الحرام کو کمیٹی چوک سے اقبال روڈ کی طرف ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ بندرہے گا۔

(جاری ہے)

DAVکالج چوک میں ٹریفک ڈائیورشن ہو گی جہاں سے کالج روڈ کی طرف ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا جبکہ ماتمی جلوس کے نیا محلہ چوک پہنچنے پر DAVکالج چوک سے فوارہ چوک کی طرف کسی قسم کی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گاانہوںنے کہا کہ پبلک سروس ٹرانسپورٹ٬ ویگن و سوزوکی وغیرہ کو DAVکالج چوک سے واپس بھجوا دیا جائے گا جبکہ دیگر ٹریفک کو گوالمنڈی سے ڈھوک کمہار سے بھوسہ گودام کی طرف روانہ کیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ مشرق ہوٹل سٹی صدر روڈ پر بھی ڈائیورشن ہوگی مشرق ہوٹل سے آگے سوزوکیوں وغیرہ کو نہیں آنے دیا جائے گاوہاں سے ہی واپس صدر کی جانب موڈ دیا جائے گاباقی ٹریفک کو مشرق ہوٹل سے موہن پورہ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا جہاں سے ٹریفک آگے ناولٹی سینما چوک کی طرف جاکر براستہ گنجمنڈی روڈ پیرودھائی کی جانب جائے گی اسی طرح ناولٹی سینما چوک سے کشمیری بازار کی طرف کسی قسم کی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گاتمام ٹریفک کو واپس موڑ دیا جائے گا جو کہ براستہ ٹرانزٹ کیمپ صدر کی طرف آئیگی انہوں نے بتایا کہ تھانہ سٹی سے آگے یوٹرن پر بھی ڈائیورشن ہو گی جہاں سے ناولٹی سینما کی طرف سے آنے والی ٹریفک کو گنجمنڈی روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا جو کہ تمام ٹریفک براستہ گنجمنڈی روڈ٬ڈھوک حسو پیرودھائی اور صدر کی طرف جائیگی شاہ اللہ دتہ روڈ پر ڈائیورشن ہو گی جہاں سے تمام ٹریفک کو واپس ڈھوک دلال٬TBہسپتال ٬پیرودہائی اور اصغر مال سکیم چوک کی طرف روانہ کیا جائے گاروشن بیکری کے پاس ڈائیورشن ہوگی جہاں سے بنی چوک اور لنک روڈز کی طرف سے آنے والی ٹریفک کو واپس بھجوا دیا جائے گا جو کہ تمام ٹریفک واپس بنی چوک سے براستہ سید پورروڈ ٬سرکلر روڈ سے ہوتی ہوئی مری روڈ سے لیاقت باغ کی طر ف آئیگی ہملٹن چوک میں بھی ڈائیورشن لگائی جائے گی جہاں سے کسی قسم کی ٹریفک کو ڈنگی کھوئی اور بانسانوالہ چوک کی طرف نہیں جانے دیا گا تمام ٹریفک کو گنجمنڈی کی طرف موڑ دیا جائے گابانسانوالہ چوک میں بھی ڈائیورشن ہوگی جہاں سے جامع مسجد روڈ پر کسی قسم کی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائیگاتمام ٹریفک کو واپس پیرودھائی کی طرف واپس موڑ دیا جائیگا اس کے علاوہ پیر چوہا چوک میں ٹریفک ڈرائیوشن لگائی جائے گی جہاں سے قدیمی امام بارگاہ بلتستانیہ کی طرف ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا تمام ٹریفک کو واپس اصغر مال سکیم چوک اور پیرودھائی روڈ کی طرف ڈرائیورٹ کی جائے گا انہوں نے بتایا کہ سیٹلائیٹ ٹائون سے برآمد ہونے والے جلوس کے موقعہ پر امام بارگاہ یادِ گار حسینی کے دونوں اطراف٬ تھانہ نیوٹائون٬ نزد پنجاب بنک کالج آف کامرس٬ حیات ولی ہسپتال٬ عزیز نرسنگ ہوم٬ بنی چوک جانب کوہاٹی بازار٬ روشن بیکری٬ کالی ٹینکی٬ جہانگیر بالٹی مر غ٬ کالی ٹینکی چوک٬ اصغر مال کالج چوک بنی مارکیٹ اور دیگر مختلف مقامات پر مکمل ٹریفک ڈائیورشن لگا کر ٹریفک کومتبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے گاانہوںنے کہا کہ اس خاص موقع پر شہری پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :