امت مسلمہ کی رہنمائی کے لئے یوم عاشور بہترین منشور ہے۔ علامہ محمد احسان صدیقی

منگل 11 اکتوبر 2016 20:35

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) بین المذاہب کمیشن برائے امن و ہم اہنگی کے بانی و سیکرٹری جنرل علامہ محمد احسان صدیقی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓ نے ہر رنگ و نسل کے فرق کو ختم کر کے تمام مسلمانوں کو یکجا کیا٬ امت مسلمہ کی رہنمائی کے لئے یوم عاشور بہترین منشور ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مذہبی قائدین کے ہمراہ مکتبہ اہل تشیع کے علماء سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے مذہبی اجتماعات میں رواداری اور تحمل کے جذبات کو فروغ دینے کیلئے علمائے کرام اور مشائخ اپنا کردار ادا کریں٬ اتحادو یگانگت سے امن دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہو گا اور محرم کے ضابطہ اخلاق پر بھرپور عمل کریں گے۔ بین المذاہب کمیشن برائے امن و ہم آہنگی نے محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ اس موقع پر کیلاش سرحدی٬ مولانا محمد ناصر زامرانی٬ علامہ محمد رضوان نقشبندی٬ مفتی الیاس٬ علامہ ساجد نواز٬ مفتی جمیل احمد٬ علامہ محمد ریحان المصطفیٰ٬ قاری محمد عرفان صدیقی٬ مولانا محمد ذیشان٬ پنڈت وجے گڈوو٬ پنڈت نوروتن داس٬ ڈاکٹر اگوبن اور خرم صدیقی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :