وزیراعلیٰ سندھ کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ

منگل 11 اکتوبر 2016 20:35

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہائوس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کر کے شہر میں لگے کیمروں سے جلوسوں کی گزرگاہوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سینٹر میں کل 900 کیمر ے نصب ہیں جن کے ذریعے شہر کو کوور کیا جاتا ہے ۔ وہاں پر انہوں نے کیمرے سے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کو بھی شہر کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا اور ان سے بات بھی کی۔ کنٹرول سینٹر میں پولیس کے ساتھ وائرلیس سسٹم بھی نصب ہے۔ بعد میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمانڈ اینڈکنٹرول سینٹر کے ماسٹر کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا اور تفصیلات معلوم کیں۔

متعلقہ عنوان :