دنیا ئے کرکٹ کے سابق عظم بلے باز جاوید میانداد نے شاہد آفریدی کے نامناسب کلمات پر انہیں معاف کردیا

شاہد آفریدی نے جاوید میانداد سے اپنے خلاف لگائے گئے الزمات واپس لینے کا مطالبہ کردیا

منگل 11 اکتوبر 2016 20:33

دنیا ئے کرکٹ کے سابق عظم بلے باز جاوید میانداد نے شاہد آفریدی کے نامناسب ..
لاہور۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) دنیا ئے کرکٹ کے سابق عظم بلے باز جاوید میانداد نے شاہد آفریدی کے نامناسب کلمات پر انہیں معاف کردیا لیکن شاہد آفریدی نے جاوید میانداد سے اپنے خلاف لگائے گئے الزمات واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔ جاوید میاند اد نے شاہد آفریدی کے الوداعی میچ کے حوالے سے شروع ہونے والے تنازع پر آل راؤنڈر کو معاف کردیا ہے۔

جاوید میانداد نے اپنے بیان میں کہا کہ شاہد آفریدی میرا جونیئر ہے لیکن بڑے ہونے کے ناطے اسے معاف کرتا ہوں٬ میرا دل بہت دکھا لیکن پھر بھی آفریدی کیلئے دعاگو ہوں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ جاوید میانداد نے انہیں معاف کردیا ہے جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں لیکن اگر انہوں نے الزام واپس نہ لیا تو عدالت جائیں گے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی کا ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ ان کے دل میں جاوید میانداد کی بہت عزت ہے٬ وہ ہمارے ہیرو٬ لیجنڈ اور ان کے استاد بھی ہیں٬ ان کے دل میں جاوید میانداد کی عزت کبھی کم نہیں ہو گی٬ جاوید میانداد نے انہیں معاف کردیا ہے جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیںلیکن ان کی طرف سے لگائے گئے الزامات سے مجھے ٬میرے خاندان اور مداحوں کو دکھ پہنچا۔کوئی ان پر ملک بیچنے کا الزام نہیں لگا سکتا ۔الزام واپس نہ لئے گئے تو خود کو کلیئر کروانے کے لئے عدالت جانا پڑے گا ۔شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ جاوید میاندار نے آفریدی کو معاف کرکے بڑے پن کا ثبوت دیا ہے اور اب آفریدی کو بھی بڑا دل کرنا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :