Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے چیئرمین واپڈا کی ملاقات‘ توانائی منصوبوں پرپیش رفت کا جائزہ

ملک سے اندھیرے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں‘2017ء کے اختتام تک توانائی کے متعدد منصوبے مکمل ہوجائیں گے٬ شہباز شریف

منگل 11 اکتوبر 2016 20:31

لاہور۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاںچیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے ملاقات کی اوران سے مختلف توانائی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بات چیت کی٬وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سمیت ملک بھر میںتوانائی کے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اورتوانائی بحران پر قابو پانے کے لئے حکومتی کاوشیںبارآور ثابت ہورہی ہیں٬انہوںنے کہا کہ بجلی کے کارخانے لگانے کیلئے بے پناہ محنت سے کام کیاگیا ہے اور2017ء کے اختتام تک توانائی کے متعدد منصوبے مکمل ہوجائیں گے جن کی تکمیل سے ان منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی٬انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک سے اندھیرے دور کرنے کیلئے پرعزم ہیں اورتوانائی کے منصوبوں سے نہ صرف توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا بلکہ سستی بجلی عوام کو ملے گی٬چیئرمین واپڈانے وزیراعلیٰ کوہائیڈورپراجیکٹس پر پیش رفت کے بار ے میں آگاہ کیا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات