سانگھڑ میں دسویں محرم کے سلسلے میں حفاظتی انتظام کا جائزہ٬ شہر کے تمام کاروباری مراکز بند

منگل 11 اکتوبر 2016 20:30

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) سانگھڑ میں دسویں محرم کے سلسلے میں حفاظتی انتظام کا جائزہ٬ شہر کے تمام کاروباری مراکز بند ٬دسویں محرم کے جلوس کے راستوں کی چیکنگ٬ جلوس کے روٹس پر آنے والی دکانوں کو سیل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں دسویں محرم کے سلسلے میں حفاظتی انتظام انتہائی سخت کئے ہیں٬ڈی ایس پی سانگھڑ اشتیاق احمد آرائیں کی نگرانی میں سانگھڑ پولیس نے ایم اے جناح روڈ٬ سرافہ بازار٬موبائل مارکیٹ ٬ امام بارگاہ روڈ ٬ حیدرآباد روڈ ٬ کیانی روڈ ٬ مٹھی کھوھی کے علائقے سمیت جلوس کے گزرگاں راستوں میں آنے والی دوکانوں کو مکمل طور پربند کیا گیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے جلوسوں کے روٹس کی مکمل تلاشی لی گئی ہے اور روٹس میں آنے والی تمام دکانوں کو سیل کیا گیا ہے جوکہ گیارہویں محرم کی صبح کھولی جائیں گی ٬ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے مطابق ضلع میں 2500 پولیس اہلکار 200رینجرز کے اہلکار200 ایس آر پی کے جوان اور 500 رضاکار اپنی فرائض انجام دیں گے٬ دسویں محرم کے سلسلے میں نویں اور دسویں محرم کو شہر کو مکمل بند ہوگا اور جلوس کے راستوں کی مکمل تلاشی کے بعد ان کو کلیئر قرار دیا جائے گااور پولیس کی نفری جلوس کے روٹس کی نگرانی کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :