اقامت دین کیلئے طاغوت سے ٹکرانااور اپنا سب کچھ قربان کردینا ہی شہادت حسین کا اصل پیغام ہے٬ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی

منگل 11 اکتوبر 2016 20:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) جماعت اسلای سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ اقامت دین کیلئے طاغوت سے ٹکرانااور اپنا سب کچھ قربان کردینا ہی شہادت حسین ؓکا اصل پیغام ہے٬ آج کشمیر سے بنگلادیش تک وقت کے یزیدوں نے میدان کربلا بنادیا ہے۔انہوں نے دس محرم الحرام کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کربلا ایک درس گاہ کا نام ہے٬ جو قیامت تک انسانوں کو انسانوں کی غلامی کی بجائے رب کی بندگی کا پیغام دیتی رہے گی۔

آج بھی دنیا میں چند خاندانوں کی حکمرانی ہے٬یہ دراصل یزیدیت کا تسلسل ہے٬ ظلم کیخلاف جدوجہد اور ظالم حکمران کے آگے کلمہ حق بلند کرنا جہاد اور حسینیت کا مشن ہے٬آج دس محرم الحرام کے دن اسی مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

یومِ عاشورہ کا دن امت مسلمہ کیلئے جدوجہد اور اخلاص کے ساتھ دین اسلام کی سربلندی٬ ہر قسم کی یزیدیت وملوکیت کیخلاف برسرپیکار ہونے کا پیغام لیکر آتا ہے٬ اس وقت بھی دنیا بھر میں ہر خطے میں مسلمانوں کیلئے کربلا کا میدان سجا ہوا ہے جس میں حسینی قافلے کے جوان اور بچے اپنی جانوں کی قربانیاں دیکر اسلام کو زندہ کررہے ہیں۔

امام حسین ؓ کی شہادت مسلمانوں کو ہمیشہ ظلم کیخلاف مظلوم کی آواز بننے کی دعوت دیتی رہے گی۔امام حسین ؓ نے اصولوں پر کاربند رہنے اور حق کی خاطر اپنی اور اپنے اہل خانہ کی جان سے بھی گریز نہیں کیا٬ واقعہ کربلا ایک درس گاہ بن کر پوری انسانیت کیلئے آج تک مشعل راہ بنی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :