سراج الحق کی شاہ تراب الحق کے صاحبزادوں سے اظہار تعزیت ٬ مفتی منیب الرحمن سے ملاقات
شاہ تراب الحق کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ٬ ان کے انتقال سے خلا پیدا ہوگیا ٬ سراج الحق مفتی منیب الرحمن سے ملکی وبین الاقوامی صورتحال ٬ مسئلہ کشمیر اور باہمی دلچسپی کے ا مور پر تبادلہ خیال
منگل 11 اکتوبر 2016 20:29
(جاری ہے)
دریں اثناء سراج الحق نے معروف عالم دین اور دارالعلوم نعیمیہ کے مہتمم مفتی منیب الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور ٬ ملکی و بین الاقوامی صورتحال ٬ کشمیر کی صورتحال اور امت مسلمہ کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔
ملاقات کے موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز ٬ سکریٹری عبد الوہاب ٬ سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ علمائے کرام نے ہمیشہ پاکستان کے اتحاد ویکجہتی اور مذہبی روداری و ہم آہنگی کے قیام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے ٬ میں علماء کرام سے رہنمائی کے لیے ہمیشہ تبادلہ خیال کرتا رہتا ہوں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا٬ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مجرموں کے خلاف بلا امتیاز کاروئی کرنی چاہیئے ۔ مفتی منیب الرحمن نے سراج الحق کی آمد پر ان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس وقت ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر علمائے کرام کی بھی گہری نظریں ہیں ملک اور ملت پر جب بھی کڑا وقت آیا علماء نے اس موقع پر اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور قوم کی رہنمائی کی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.